اردو

urdu

ETV Bharat / city

جہیز کے لیے نئی نویلی دلہن کا گلا دبا کر قتل - متوفیہ کی شناخت سمرن راج (25) کے طور پر کی گئی ہے

بہار کے ویشالی ضلع میں بھگوان پور تھانہ علاقہ کے رتن پورا گاﺅں میں جہیز کی لالچ میں شوہر سمیت سسرال والوں نے ایک نئی نویلی دلہن کا گلا دباکر قتل کر دیا ہے۔

جہیز کے لیے نو شادی شدہ کا گلا دبا کر قتل
جہیز کے لیے نو شادی شدہ کا گلا دبا کر قتل

By

Published : Feb 6, 2020, 9:05 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:01 AM IST

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ متوفیہ کی شناخت سمرن راج (25) کے طور پر کی گئی ہے۔ متوفیہ کے والد ویشالی تھانہ علاقہ کے حسینا گاﺅں باشندہ اوم ناتھ سنگھ نے اس سلسلے میں سمرن کے شوہر اکھلیش راج سنگھ سمیت چار لوگوں کے خلاف متعلقہ تھانے میں جہیز کی لالچ میں ان کی بیٹی کے قتل کئے جانے کی ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سمرن کی شادی سال 2015 میں ضلع کے بھگوان پور تھانہ علاقہ کے رتن پورا گاﺅں کے اکھلیش راج سنگھ کے ساتھ ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے جہیز کے لئے سمرن کو اس کے سسرال والوں نے پریشان کرنا شروع کر دیا۔

تشدد اتنی زیادہ بڑھ گئی کہ کل دیر رات سسرال والوں نے سمرن کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے بعد سے اکھلیش سمیت اس کے کنبہ کے سبھی ملزم اراکین فرار ہیں۔ پولیس سبھی ملزمین کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کر رہی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے آج حاجی پور صدر اسپتال بھیج دی گئی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 11:01 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details