پورے ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ایسی صورتحال میں محکمہ صحت کی جانب سے لاپرواہی بھی برتی جا رہی ہے۔
پی پی ای کٹس کے تعلق سے لاپرواہی کیوں آپ کو بتا دیں کہ'پٹنہ کے گردنی باغ میں سول سرجن کے دفتر کے عین قریب پی پی ای کٹس سڑک پر پیکٹوں میں پھینک دی گئیں ہیں۔ جن میں کچھ کٹس کھلی پیکٹوں میں ہیں اور کچھ مہربند پیکیٹوں میں ہیں۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ طویل عرصے سے ہوتا آ رہا ہے۔ پی پی ای کٹس اکثر یہاں پھینک دی جاتی ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کو بھی کئی بار اس تعلق سے با خبر کیا گیا اس کے باوجود اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اسی دوران سول سرجن آفس کے اہلکاروں نے اس معاملے میں کچھ بھی بولنے سے انکار کردیا۔
آپ کو بتا دیں کہ پی پی ای کٹس کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز استعمال کرتے ہیں۔ استعمال کے بعد اسے پٹنہ کے آئی جی آئی ایم ایس میں پھینک دیا جاتا ہے، کیونکہ کہیں بھی پھینکنے سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اس بحران کی گھڑی میں حکومت کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اسی کے ساتھ محکمہ صحت کی جانب سے غفلت بھی دیکھی جارہی ہے۔