اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار: جنتا دل راشٹروادی پارٹی کے امیدوار کا قتل، ملزم کو بھی پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا - سیاسی سرگرمیوں کے درمیان قتل و غارت کا بازار بھی عروج پر

دو بائیک پر سوار چار شرپسندوں نے جنتادل راشٹروادی پارٹی کے امیدوار نارائن سنگھ پر تابر توڑ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں امیدوار نارائن سنگھ سمیت تین پارٹی کارکن زخمی ہوگئے۔ علاج کے لیے سیتامڑھی لے جاتے وقت نارائن سنگھ کی موت ہوگئی۔

nationalist party candidate narayan singh shot dead
nationalist party candidate narayan singh shot dead

By

Published : Oct 24, 2020, 9:38 PM IST

Updated : Oct 25, 2020, 7:53 AM IST

بہار اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیوں کے درمیان قتل و غارت گری کا بازار پھر سے گرم ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع شیوہر کے ہاتھسر گاؤں سے انتخابی مہم سے لوٹ رہے جنتا دل راشٹروادی پارٹی کے امیدوار نارائن سنگھ پر چار جرائم پیشوں نے تابر توڑ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نارائن سنگھ سمیت پارٹی کے تین کارکن زخمی ہوگئے۔ زخمی حالت میں انہیں صدر ہسپتال داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے بہتر علاج کے لیے انہیں سیتامڑھی ریفر کردیا۔ سیتامڑھی لے جاتے وقت نارائن سنگھ اور پارٹی کے ایک کارکن کی موت ہوگئی۔

ویڈیو

ایس ڈی پی او راکیش کمار نے اس واقعے کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے معاملے میں تین شخص کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم ایک ملزم کو پارٹی کارکنان اور مقامی لوگوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

دو کی موت، ملزم کو پارٹی کارکنان نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا

  • اس فائرنگ میں جنتا دل راشٹروادی پارٹی کے امیدوار نارائن سنگھ کی موت ہوگئی
  • ان کے حامی سنتوش نے بھی علاج کے دوران دم توڑ دیا
  • ایک اور پارٹی کارکن زخمی ہے، جس کا نام ابھئے کمار عرف آلوک ہے
  • پارٹی کارکنان اور مقامی لوگوں نے ملزم کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا

اس معاملے میں تین دیگر ملزمین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ لیکن جس طرح سے انتخابات کے دوران امیدوار گولی سے ہلاک کیا گیا۔ وہ ریاست میں نظم و نسق کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

Last Updated : Oct 25, 2020, 7:53 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details