پولیس سپرنٹنڈنٹ ویویک کمار نے آج یہاں بتایا کہ بی ڈی او راگھویندر ترویدی کل دیر رات نجی کار سے اپنے گھر گوپال گنج جارہے تھے ۔ اسی دوران خفیہ اطلاع کی بنیاد پر نوتن تھانے کی پولیس نے بیتیا ۔ نوتن شاہراہ پر تلنگہی کے نزدیک ان کی کار کی تلاشی لی ۔ اس دوران کار سے سات لاکھ روپے سے زائد کی رقم برآمد کی گئی ہے ۔
کار سے روپے برآمد ہونے کے بعد نرکٹیا گنج بی ڈی او پولیس حراست میں - پولیس سپرنٹنڈنٹ ویویک کمار
بہار کے مغربی چمپارن ضلع میں نرکٹیا گنج کے بلاک ڈیولپمنٹ افسر ( بی ڈی او) رگھویندر ترویدی کو نوتن تھانے کی پولیس نے تلنگہی چوک کے نزدیک ان کی کار سے سات لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کرنے کے بعد حراست میں لے لیا ہے ۔
کار سے روپے برآمد ہونے کے بعد نرکٹیا گنج بی ڈی او پولیس حراست میں
مسٹر کمار نے بتایا کہ کار سے روپے برآمد ہونے کے بعد پولیس نے بی ڈی او کو حراست میں لے لیا ہے ۔ فی الحال مسٹر ترویدی سے تھانے میں تفتیش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ برآمد روپے کی گنتی کی جا رہی ہے ۔ ساتھ ہی اتنی بڑی رقم کے ذرائع کا بھی پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 11:01 AM IST
TAGGED:
پولیس سپرنٹنڈنٹ ویویک کمار