اردو

urdu

ETV Bharat / city

لالو کے بھتیجے نے کورونا پر نغمہ پیش کیا - لالو کے بھتیجے ناگیندر نے بھی کورونا سے متعلق گانے لکھے

بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو کے بھتیجے ناگندر رائے نے کورونا پر لکھے گھانے کو اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کیا ہے۔ اس گانے سے پہلے انہوں نے بھوجپوری فلموں کے لئے بھی گانے گائے ہیں۔

لالو کے بھتیجے ناگیندر نے بھی کورونا سے متعلق گانے لکھے
لالو کے بھتیجے ناگیندر نے بھی کورونا سے متعلق گانے لکھے

By

Published : Apr 10, 2020, 1:14 PM IST

ایک طرف دنیا کورونا وائرس کے انفیکشن سے پریشان ہے، وہیں فنکار لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے فارغ وقت میں کورونا سے وابستہ گانے گنگنا کر اپنا وقت گذار رہے ہیں۔

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد کے بھتیجے ناگندر رائے نے بھی کورونا کے تعلق سے ایک گانا گایاہے جسے لوگ بہت پسند کرر ہے ہیں۔اس گانے میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔

بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد کے بھتیجے ناگندر رائے نے آج کل کی صورتحال اور لوگوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں بتانے کے لئے 'کل چمن تھا، آج تم سہارا ہوا ، دیکھو یہ کیا ہوا ہے' کے نام سے ایک فلمی گیت مرتب کی ہے۔

لالو کے بھتیجے نے گانے میں وزیر اعظم نریندر مودی کے کورونا سے متعلق اقدام کی تعریف کی اور گیت کے ذریعے کہا کہ اگر مودی ایسا نہیں کرتے تو ملک کی صورتحال مزید خراب ہوجاتی۔

انہوں نے اپنے گیت میں یہ بھی بتایا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھارت کورونا کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ناگیندر رائے نے یہ گانا اپنے آفیشیل یوٹیوب چینل پر جاری کیا ہے۔ انہوں نے اس گانے سے پہلے بھوجپوری فلموں میں 'ساتھی ری' اور 'سندوروا بڑہ انومل ری' جیسی گانے بھی گائے ہیں۔

کرونا کے تعلق سے گائے گیت کے بارے میں انہوں نے کہاکہ ہم نے اس گانے کے ذریعے عوامی آگاہی پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گانے کے ذریعے انہوں نے کورونا کو شکست دینے کے لئے لاک ڈاؤن کی پیروی کرنے کا پیغام دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details