پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ اس علاقہ کے کھریاﺅں باشندہ غلہ تاجر انج وید سنگھ کے بیٹے شیو کمار (26) جمعرات کی دوپہر پچاس لاکھ روپے لیکر اپنے ایک ملازم کے ساتھ اسکوٹی سے بھوناتھ پور گاﺅں واقع کینرا بینک میں جمع کرنے جارہے تھے تبھی راستے میں بھوناتھ پور باغیچے کے پاس دو موٹر سائیکل سوار چار بدمعاشوں نے اسلحہ کا خوف دکھا کر اسے زبردستی روک لیا ۔
بھاگلپور میں تاجر کے بیٹے کا قتل - جواہرلال نہرو میڈیکل کالج اسپتال
بہار میں بھاگلپور ضلع کے اکبر نگر تھانہ علاقہ میں نیشنل ہائی وے نمبر۔ 80 پر کچھ بدمعاشوں نے دن دہاڑے ایک غلہ تاجر کے بیٹے کا قتل کر کے پچاس لاکھ روپے لوٹ لیا۔
بھاگلپور میں تاجر کے بیٹے کا قتل، 50 لاکھ کی لوٹ
اس دوران بدمعاش تاجر کے بیٹے سے روپے بھرا تھیلا چھیننے لگے اور نہیں دینے پر بدمعاشوں نے اسے گولی مار دی اور تھیلا لیکر فرار ہوگئے ۔ ادھر گاﺅں والوں کی مدد سے شدید طور سے زخمی شیو کمار کو بھاگلپور کے جواہرلال نہرو میڈیکل کالج اسپتال بھیجا گیا لیکن راستے میں اس کی موت ہوگئی ۔ذرائع نے بتایاکہ واقعہ کی جانکاری ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ متوفی کے اہل خانہ نے معاملے کی تحریری شکایت کی ہے ۔ پولیس سبھی ممکنہ مقامات پر چھاپے ماری کر رہی ہے۔