فاسٹ ٹریک عدالت نمبر ایک کے جج شیام کشور ساہ نے معاملے میں دونوں فریقین کی دلیلوں کو سننے کے بعد قتل کے ملزم پوجاکر تیواری، چکر دھر تیواری کبڈی اوجھا، سروج اوجھا ، ایشناتھ یادو ، اشوک یادو اور ستیندر یادو کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات میں قصور وار قرار دینے کے بعد یہ سزا سنائی ہے۔
عدالت نے ملزمین پر آئی پی سی کی دفعہ 302 اور 149 میں عمر قید اور ہر ایک ملزم کو 50 ہزار کا مالی جرمانہ لگایا ہے، جبکہ مالی جرمانہ نہیں دینے پر ملزمین کو چھ ماہ کی مزید سزا بھگتنی ہوگی۔
وہیں سبھی کو آئی پی سی کی دفعہ 307 میں عمرقید اور دفعہ 148 میں تین برس کی سزا اور دو ہزار روپے کا مالی جرمانہ، دفعہ 27 آرمز ایکٹ میں پانچ برس کی سزا اور 10 ہزار کا جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سبھی سزائیں ایک ساتھ چلیں گی۔