اردو

urdu

ETV Bharat / city

موتیہاری: کورونا سے متاثرہ گاؤں سیل - شکارگنج کے گاؤں بیلا گھاٹ

ڈی ایم نے بتایا کہ کنٹینمنٹ زون کے لوگوں کو ضروری سامان کی فراہمی کی ذمہ داری بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر ، زونل آفیسر اور بلاک سپلائی آفیسر کو دی گئی ہے۔ آشا اور آنگن واڑی کارکن گھر گھر جاکر اسکریننگ کریں گی اور کنٹینمنٹ زون میں ان لوگوں کی فہرست بنائیں گی۔

Motihari: Corona Affected Village Seal
موتیہاری: کورونا سے متاثرہ گاؤں سیل

By

Published : May 5, 2020, 3:16 PM IST

موتیہاری کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شرست کپل اشوک نے بتایا کہ کنٹینمنٹ زون میں مجسٹریٹ کے ساتھ پولیس فورس بھی تعینات کردی گئی ہے۔ شکارگنج کے گاؤں بیلا گھاٹ میں پائے جانے والے کورونا سے متاثرہ مریض کے ساتھ رابطے میں آنے والے کل 38 افراد کی شناخت کی گئی ہے اور ان کی سفری تاریخ بھی ملی ہے۔

کورونا کے تمام مریض ایک کینسر کے مریض کے ساتھ ایمبولینس لے کر دہلی سے آئے تھے۔ ان کے نمونے لینے کے بعد انہیں موتیہاری کے ڈائیٹ سنٹر میں قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز ضلع کے 4 افراد کی کورونا تحقیقاتی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ، ضلعی انتظامیہ نے کورونا مریضوں کی سفری تاریخ کے بارے میں پتہ لگایا۔ اس کے بعد کورونا مریضہ کے گاؤں کو سیل کردیا گیا۔ اب تک ضلع میں کل 9 افراد کی کورونا تحقیقاتی رپورٹ مثبت موصول ہوئی ہے۔ کینسر میں مبتلا ایک کورونا مریض کی حال ہی میں موت ہوگئی۔ ضلع میں کل 8 فعال معاملے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details