بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے پہلے مرحلے کے لیے وزیر اعظم مودی نے 23 اکتوبر کو 6 ریلیاں کیں۔ جن میں ڈہری، روہتاس، گیا اور بھاگلپور شامل ہیں۔ اسی طرح یوگی آدتیہ ناتھ نے 20، 21 اکتوبر کو 6 ریلیاں کیں۔ جن میں کیمور، ارول، روہتاس، جموئی، تراری، بھوجپور اور پٹنہ کے پالی گنج اسمبلی حلقے شامل ہیں۔
بہار اسمبلی انتخابات: مودی - یوگی کی ریلی بہار میں اثرانداز
بہار اسمبلی انتخابات 2020 میں جہاں این ڈی اے کے حق میں متعدد ریاستوں کے وزراء اعلی نے ریلیاں کیں وہیں وزیر اعظم مودی نے 12 اور بی جے پی کے سینیئر رہنما و یوپی کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی 14 ریلیاں کیں۔
دوسرے مرحلے لیے وزیر اعظم مودی نے 28 اکتوبر کو 4 ریلیاں کیں۔ جن میں دربھنگہ، مظفر پور اور پٹنہ شامل ہیں۔ اسی طرح یوگی آدتیہ ناتھ نے 2 نومبر کو 3 ریلیاں کیں جن میں والمیکی نگر کے دوناہہ، ناگر، رکسول اور سیتامڑھی شامل ہیں۔
تیسرے مرحلے کے لیے وزیر اعظم مودی نے 2 ریلیاں کیں۔ جن میں سہرسہ اور فاربس گنج شامل ہے۔ اسی طرح یوگی آدتیہ ناتھ نے تیسرے مرحلے میں پانچ ریلیاں کیں۔ جن میں دربھنگہ، مدھوبنی کے بسفی، سمری بختیار پور، نرکٹیا گنج، کٹیہار اور سہرسہ کے کیوٹی اسمبلی حلقے شامل ہیں۔'