بہار کے نوادہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو کئی معاملات پر تنقید کی، ان میں حال ہی میں نافذ کیے گئے تین زرعی قوانین، جی ایس ٹی، لاک ڈاؤن کے دوران مہاجر مزدوں کی نقل مکانی اور مشرقی لداخ میں جاری حالیہ تنازع شامل ہے۔
راہل اور آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے ریلی کے دوران بہار میں بے روزگاری کا مسئلہ اٹھایا۔ اپنی تقریر کے آغاز میں انہوں نے لوگوں سے پوچھاکہ 'آپ کو نتیش جی کی حکومت کیسی لگی؟ مودی جی کے خطاب کیسے لگے؟'
کانگریس رہنما نے کہا 'مودی جی نے کہا ہے کہ بہار کے ہمارے جو جوان شہید ہوئے، ان کے سامنے وزیر اعظم اپنا سر جھکا رہے ہیں۔۔ پورا ملک بہار کے شہیدوں کے سامنے جھکتا ہے'۔
انہوں نے کہا 'لیکن سوال یہ ہے کہ جب بہار کے جوان شہید ہوئے، اس دن بھارت کے وزیر اعظم نے کیا کیا اور کیا کہا؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہماری سرزمین پر کوئی چینی فوجی نہیں ہے۔'
مزید پڑھیں:دفعہ 370 اور زرعی قوانین پر پیچھے نہیں ہٹے گی حکومت: مودی
بہار اسمبلی انتخابات 2020 اور مسلمان
راہل نے عوام سے سوال کیا کہ نتیش سرکار کیسی لگی، وزیر اعظم کی تقریریں کیسی ہے۔ راہل نے کہا کہ پورا ملک شہدائے بہار کے سامنے سر جھکاتا ہے، لیکن سوال سر جھکانے کا نہیں ہے۔ جب بہار کے جوان سپاہی شہید ہوگئے تھے، اس دن بھارت کے وزیر اعظم نے کیا کیا اور کیا کہا؟