حزب اختلاف راشٹریہ جنتادل نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ بہار کے کئی منصوبوں کا افتتاح کرنے کو انتخابی ڈھکوسلہ کہا، اسمبلی انتخابات سے کچھ روز قبل وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ بہار کو 294 کروڑ روپے ماہی پروری، مویشی پروری اور دوسرے منصوبے کے لئے دئیے جانے کو حزبِ مخالف نے سیاسی ہتھکنڈا قرار دیا ہے۔اس پر سیاسی بیان بازیاں تیز ہو گئی ہیں۔
آر جے ڈی کے ریاستی ترجمان مرتنجئے تیواری نے کہا کہ' جب انتخاب آتا ہے تو وزیر اعظم بہار کے لئے اسی طرح کا ڈھکوسلہ کرتے ہیں۔ انتخاب سے ٹھیک پہلے انہیں بہار کی یاد آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو پتا ہے کہ اس بار ریاست میں بی جے پی کا سفایا ہو جائے گا، انہوں نے گذشتہ روز تیجسوی یادو کے ذریعے بے روزگاری کے خلاف لالٹین جلائے جانے کے بارے میں کہا کہ نتیش کمار نے بہار نوجوانوں کو بے روزگار کر دیاہے، آج بھی غریبوں کے گھر لالٹین سے روشنی ہوتی ہے، اب تیر کا زمانہ گیا. میزائل کا زمانہ ہے۔