اطلاعات و رابطہ عامہ محکمہ کے سکریٹری انوپم کمار نے محکمہ صحت کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ اور ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آف پولیس ( ہیڈکوارٹر) جتندر کمار کے ساتھ کورونا انفیکشن کی روک تھام کے سلسلے میں کی جارہی کو ششوں کی حالیہ معلومات شیئر کرنے کیلئے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے منگل کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار مسلسل کورونا وبا سے پیدا ہوئی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس دوران آج انہوں نے دیہی علاقوں کے بعد اب شہری علاقوں کے ضرورتمند لوگوں کے مابین ماسک تقسیم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
مسٹر انوپم کمار نے کہا کہ چوتھے مرحلہ کے لاک ڈاﺅن کے اختتام کے بعد ان لاک ۔1.0 میں بازار ، دوکانیں ، پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت شروع کر دی گئی ہے ۔ ایسے میں اور زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔ ریاستی حکومت نے گھر سے باہر نکلنے ، عوامی مقامات اور سفر کے دوران ماسک پہننا لازمی کر دیا ہے ۔ ایسے میں دیہی علاقوں میں ہر ایک کنبہ کو ایک صابن اور چار ماسک دستیاب کرائے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مسٹر کمار نے انفیکشن کی توسیع کوروکنے کیلئے شہری علاقوں کے رکشہ ٹھیلا چلانے والوں ، غریب اور ضررت مندوں کے مابین ماسک تقسیم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
اطلاعات و رابطہ عامہ محکمہ کے سکریٹری نے بتایا کہ ان لاک 1.0 میں لوگوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے سے انفیکشن کے پھیلاﺅ کو روکنے کے مقصد سے لوگوں کو بیدار کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر مہم چلائی جارہی ہے ۔ اس کے لئے وزیراعلیٰ مسٹر کمار بدھ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ریاست کی عوام ، عوامی نمائندوں اور افسران کوخطاب کریںگے ۔ جسے ٹیلی ویژن اور فیس بک لائیو کے توسط سے نشر کیاجائے گا۔
مسٹر انوپم کمار نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے افسران کو ریاست کے راشن کارڈ سے محروم کنبوں کے مابین جلد ازجلد راشن کارڈ تقسیم کرنے اور ان کے بینک کھاتوں میں ایک ۔ ایک ہزار روپے کی امدادی رقم منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ بڑی تعداد میں آئے تارکین وطن مزدوروں اور ریاست میں رہ رہے محنت کشوں کو روزگار دستیاب کرانے کیلئے فی الحال مختلف محکمہ کے تحت چار لاکھ 37ہزار 736 منصوبے چلائے جارہے ہیں جس کے تحت ابھی تک چار کروڑ 46 لاکھ سے زائد انسانی ایام کی تخلیق کی گئی ہے ۔