پٹنہ: اترپردیش کے لکھیم پور کھیری واقعہ کے خلاف بہار میں ماؤنواز تنظیم سی پی آئی ماؤوادی نے آج یعنی کو اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ اور جنوبی چھتیس گڑھ میں بند کا اعلان کیا ہے۔
ماؤنوازوں کے بند کے اعلان کے پیش نظر بہار میں نکسل متاثرہ ضلعوں (اورنگ آباد، گیا، جموئی، کیمور، نوادہ، لکھی سرائے، بانکا، روہتاس اور مغربی چمپارن) میں پولیس کی تعینات بڑے پیمانے پر کی ہے۔ ماؤنوازوں نے یہ اعلان 16 اکتوبر کی رات بارہ بجے کیا ہے۔ بند کے دوران ضروری اشیاء کے سامانوں کی آمد ورفت کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔
ریلوے پولیس نے بھی بند کو دیکھتے ہوئے نکسل متاثرہ علاقوں کے ریلوے ٹریک پر نگرانی بڑھادی ہے۔ گیا میں بند کو لے کر پوسٹر چسپاں کیا گیا ہے۔