ریاست بہار کے کیمور میں آخری رسومات کو لیکر دو فریقوں کے مابین مار پیٹ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس میں دونوں اطراف سے ایک درجن افراد زخمی بتاۓ جا رہے ہیں۔ مار پیٹ کے بعد گاؤں میں تناؤ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور فریقین کو سمجھا بجھا کر معاملے کو قابو میں کیا۔
یہ واقعہ بھگوان پور تھانہ علاقہ کے بھگوان پور گاؤں کا ہے۔ جانکاری کے مطابق، رات نو بجے بھگوان پور گاؤں میں 65 سالہ نرسمہا رام کی موت ہو گئی ۔اس کے بعد کنبے اور قریبی لوگوں کو لاش کو جلانے کے لئے دریائے سوواران کے کنارے کے قریب شمشان گھاٹ لے جایا گیا، جہاں کنبہ کے لوگ لاش کو جلانے کی تیاری میں تھے تبھی اس دوران دوسری طرف سے لوگ یہ کہہ کر لاش جلانے سے منع کرنے لگے کہ یہاں پر بچے کھیلتے ہیں۔
جس پر مرنے والے کے اہل خانہ نے دوسرے فریق کی بات ماننے سے انکار کر دیا اور اسی جگہ پر لاش کو جلانے پر اڑے رہے۔ معاملہ زیادہ خراب ہو گیا اور دونوں طرف سے لاٹھیاں جم کر چلیں، جس میں چار افراد کو چوٹیں آٸیں۔