ریاست بہار کے مختلف ضلعوں میں دوبارہ پھر آسمانی بجلی گرنے سے 20 لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔
ضلع ویشالی میں آسمانی بجلی کے زد میں آنے سے 5 لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ موتیہاری میں چار، کٹیہار میں دو، شیو ہر میں دو، بتیا میں ایک، کل ملا کر 20 لوگوں کے ہلاک ہوئے ہیں۔
بہار: آسمانی بجلی گرنے سے 14 لوگ ہلاک محکمہ موسمیات نے دارالحکومت پٹنہ سمیت بیگوسرائے، کھگڑیا، پورنیہ، بھوجپور، ویشالی اور سوپول ضلع میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ نے مزید بتا یا کہ ان ضلعوں میں بجلی کے ساتھ اگلے تین گھنٹوں میں بارش ہونے کے امکان ہیں وہیں محکمہ موسمیات نے دو دنوں کے لیے ان ضلعوں میں ہائی الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ انتظامیہ نے بھی لوگوں سے اپیل کیا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل بھی آسمانی بجلی گرنے سے 105 لوگ ہلاک ہوئے تھے، جس کے پیش نظر وزیر اعلی نیتیش کمار نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو چار چار لاکلھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا۔