اردو

urdu

ETV Bharat / city

چمپارن: بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار - دشرتھ پور گاؤں کے ہری گپتا کی بیوی تھی

بہار میں مغربی چمپارن ضلع کے باگھہ تھانہ علاقے میں سینچر کو جوا کھیلنے سے منع کرنے پر ایک شخص نے اپنی حاملہ بیوی کو گلا دباکر قتل کردیا۔

بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار
بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار

By

Published : Oct 10, 2020, 4:48 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پٹکھولی ملکولی کے انل گپتا نے اپنی حاملہ بیوی ریتا دیوی کو جوا کھیلنے سے منع کرنے پر گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ مقتول ریتا دیوی ضلع کے لوکریا تھانہ علاقے کے دشرتھ پور گاؤں کے ہری گپتا کی بیوی تھی، جس کی کچھ برس قبل انل سے شادی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بہار انتخابات میں پیسے اور زورآوروں کا غلبہ: رپورٹ

ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے ملزم شوہر انل گپتا کی پٹائی کرنے کے بعد پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے باگھ سب ڈویژنل اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔ معاملےکی چھان بین کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details