اردو

urdu

ETV Bharat / city

عظیم اتحاد کا امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کا امکان - نشست تقسیم میں تاخیر

اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے 8 اکتوبر تک نامزدگی کی جائے گی۔ نشست تقسیم میں تاخیر اور امیدواروں کے ناموں کے اعلان میں تاخیر کے باعث نامزدگی میں تاخیر ہوئی ہے۔ ایسی صورتحال میں عظیم اتحاد کے امیدوار پہلے مرحلے کے انتخاب کے لیے آخری 3 دنوں میں نامزدگی کریں گے۔

mahagathbandhan can release list of candidates for first phase bihar election
مہاگٹھ بندھن پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کرسکتا ہے

By

Published : Oct 5, 2020, 3:47 PM IST

مہاگٹھبندھن میں سیٹ تقسیم کے اعلان کے ساتھ ہی آر جے ڈی کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست آج جاری کرنے کا امکان ہے۔ پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر انتخاب ہونا ہے ان میں سے 8 سیٹیں مالے اور 23 سیٹ کانگریس اور باقی کے 39 سیٹوں پر آر جے ڈی کے امیدوار انتخاب میں حصہ لیں گے۔

سی پی آئی مالے اگیاں ، تراری ، ڈمراؤ ، کاراکاٹ ، ارول ، گھوسی ، پالی گنج ، آرا اور بلرام پور میں اپنے امیدوار کھڑا کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ پہلے مرحلے کے لیے جن 71 نشستوں کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں ان میں سے 2015 کے اسمبلی انتخابات میں سب سے زیادہ 25 نشستوں پر آر جے ڈی نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ کانگریس نے 8 نششتوں پر جیت حاصل کی تھی۔

معلومات کے مطابق آر جے ڈی کے امیدوار جگدیش پور ، شاہ پور ، رام پور ، رام گڑھ ، بھبھوا ، دینارا ، نوکھا ، دہہری ، جہان آباد ، امام گنج ، بودھ گیا ، بیلا گنج ، اتری ، مسوڈھی ، سندیش ، بڑہرا ، منگیر ، بیلہر ، بانکا ، سلطان گنج ، کٹوریا ، لکھیسرائے ، باڑھ ، نوادہ ، گووند پور، جموئی ، جھاجھا ، اوبرا ، گوہ ، ٹیکاری ، مکھدوم پور ، سوریہ گڑھا ، دھورائیہ ، راجولی ، گروہ ، شیرگھاٹی ، باراچٹی ، موکاما اور چکائی کے سے لڑنے کی امید ہے۔

اسی کے ساتھ اگر ہم کانگریس کے بارے میں بات کریں تو پارٹی بکسر ، رفی گنج ، سکندرا ، موہنیا ، چین پور ، چناری ، ساسارام ​​، کرتھا ، وکرم ، کہلگاؤں ، بربیگھا ، اورنگ آباد ، کٹومبا ، گیا ٹاؤن ، وزیر گنج ، جمال پور ، ہسوعہ ، وارسلی گنج ، امر پور ، شیخ پورہ ، کارگہار ، تارا پور اور نبی نگر سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کر سکتی ہے۔ تاہم ، سیٹوں پر حتمی مہر ابھی نہیں لگی ہے۔

واضح رہے کہ آج کانگریس کی الیکشن کمیٹی کا اجلاس ہونے جا رہا ہے۔ کانگریس کے اس اجلاس کے بعد دیر رات مہاگٹھ بندھن اپنے پہلے مرحلے کے امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کر سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details