ریاست بہار کے کیمور ضلع میں پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے انٹری مافیا کے18 ارکان کو گرفتار کیا ہے۔
بہار:غیرقانونی وصولی کرنے والے ارکان گرفتار - ریاست بہار کے کیمور ضلع میں پولیس کی کاروائی
ملزمین کے پاس سے ڈھائی لاکھ روپئے کی نقدی اور درجن سے زائد موبائیلز برآمد ہوئے ہیں۔

بہار: کمیور میں مافیا کے متعدد ارکان گرفتار
پولیس نے جمعرات کی دیر شام خفیہ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ گروہ کے18 ارکان کو گرفتار کیا، اس موقع پر ڈھائی لاکھ روپئے رقم اور درجن سے زائد موبائیلز کو ضبط کیا۔
ایس پی کمیور دلنواز احمد کے مطابق ضلع میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں مافیا کی گرفتاری ہوئی ہے، انھوں نے کہا کہ گرفتار افراد فرضی ٹرانسپورٹ افسر بن کر غیر قانونی اشیا کی منتقلی کراتے تھے۔
ایس پی پولیس نے کہا کہ گرفتار افراد میں سے پہلے بھی کئی جیل جاچکے ہیں اور ان کے خلاف موہنیاں تھانہ میں ایف آئی آر بھی درج ہے۔