اردو

urdu

By

Published : Sep 26, 2020, 3:25 PM IST

ETV Bharat / city

مدھے پورہ: 7 نومبر کو 1869 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے زیر اہتمام بہار اسمبلی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ضلع میں ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ عام انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہوگئی۔ دفعہ 144 کے تحت پورے ضلع کو ممنوع بنانے کے لیے کارروائی کی گئی۔

Madhepura: Voting will be held on November 7 at 1869 polling stations
مدھے پورہ: 7 نومبر کو 1869 پولنگ اسٹیشنوں پر ڈالے جائیں گے ووٹ

اسمبلی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی ڈی ایم و ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نویدیپ شکلا نے پریس کانفرنس منعقد کر بتایا کہ الیکشن کمیشن کے اعلان ہوتے ہی ضلع میں ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔ ماڈل انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ انتظامیہ سختی سے نمٹے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع مدھے پورہ میں اسمبلی کے انتخابات تیسرے مرحلے میں ہوں گے۔ جس کے سلسلے میں 13 اکتوبر کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، اس کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی کو بھرنے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ 21 اکتوبر کو جانچ پڑتال اور امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 23 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

7 نومبر کو ضلع کی چاروں اسمبلیوں میں پولنگ ہوگی اور 10 نومبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ وہیں ایس پی یوگیندر کمار نے کہا کہ انتخابات کے پیش نظر، ہیڈ کوارٹر سے اضافی پولیس فورس اور دیگر فورسز کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن اور خوف سے پاک ماحول میں دیارہ حلقہ میں انتخابات کے لیے ایک الگ حکمت عملی تیار کی گئی ہے، تمام پولیس افسران کو ایک خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ انتخابات کو پر امن ماحول میں کرائیں۔

نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تاریخ : 13/10/2020

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ : 20/10/2020

جانچ پڑتال کی تاریخ : 21/10/2020

نام واپسی کی تاریخ : 23/10/2020

ووٹنگ کی تاریخ : 7 نومبر 2020

گنتی کی تاریخ : 10نومبر 2020

مدھے پورہ کے متوقع آبادی اور ووٹرز

عالم نگر : مرد ووٹرز - 380625 ، خواتین ووٹرز - 368381 ، کل ووٹرز - 749005

بہاری گنج : مرد ووٹرز- 355411 ، خواتین ووٹر- 343980 ، کل - 699391

سنہیشور (ایس سی) : مرد ووٹرز - 355372 ، خواتین ووٹرز - 343945 ، کل ووٹرز - 699317

مدھے پورہ: مرد ووٹرز - 366032 ، خواتین ووٹرز - 354270 ، کل ووٹرز - 720302

چار اسمبلی کے کل مرد ووٹرز: 1457439 کل خواتین ووٹرز: 1410576

تاریخ کے مطابق انتخاب کنندہ

عالم نگر: مرد ووٹرز - 179436 ، خواتین - 163660 ، دیگر - 8 ، سروس ووٹرز - 259 ، کل - 343363

بہاری گنج : مرد ووٹرز -159200 ، خواتین -148074 ، دیگر 10 ، سروس ووٹرز - 225 ، کل - 307509

سنہیشور (ایس سی) : مرد ووٹرز -160673 ، خواتین -147808 ، دیگر -9 ، سروس ووٹرز 242 ، کل - 308732

مدھے پورہ : مرد ووٹرز -150503 ، خواتین -158301 ، دیگر -11 ، سروس ووٹرز -445 ، کل - 329299

چار اسمبلی کے کل مرد ووٹرز: 669812 ، کل خواتین ووٹرز: 617843 ، کل دیگر 38 ، کل سروس ووٹرز -1210 ،

چار اسمبلی کے کل ووٹرز: 1288903

گذشتہ بہار اسمبلی الیکشن 2015 میں ووٹر ٹرن آؤٹ

عالم نگر: مرد 57.27٪ خواتین - 65.79٪ کل - 61.37٪

بہاری گنج: مرد 54.82٪ خواتین - 68.32٪ کل - 60.96

سنھیشور (ایس سی): مرد 52.35٪ خواتین - 66.65٪ کل - 58.75٪

مدھے پورہ: مرد 56.48٪ خواتین - 64.13٪ کل - 60.21٪

لوک سبھا عام انتخابات 2020 میں میں ووٹر ٹرن آؤٹ

عالم نگر: مرد 56.37٪ خواتین - 69.21٪ کل - 62.35٪

بہاری گنج: مرد 55.74٪ خواتین - 67.87٪ کل - 61.59

سنھیشور (ایس سی): مرد 58.72٪ خواتین - 68.63٪ کل - 63.46٪

مدھے پورہ: مرد 61.25٪ خواتین - 66.16٪ کل - 63.63٪

ABOUT THE AUTHOR

...view details