اردو

urdu

ETV Bharat / city

پٹنہ میں لاک ڈاؤن کامیاب - lockdown succee in bihar

لاک ڈاؤن کی وجہ سے دارالحکومت پٹنہ کی مختلف شاہراہوں پر سناٹا پسرا ہوا ہے۔ لوگ گھروں کے اندر ہیں لیکن مسلسل کورونا وائرس کے مثبت مریض ملنے سے لوگوں میں دہشت ہے۔

lockdown
lockdown

By

Published : Apr 10, 2020, 1:28 PM IST

بہار کی دارالحکومت پٹنہ میں لاک ڈاؤن کے 17 ویں دن سڑکوں پر اس کا اثر نظر آیا۔ دارالحکومت پٹنہ کی مختلف شاہراہوں پر سناٹا پسرا ہوا ہے۔ لوگ گھروں کے اندر ہیں لیکن مسلسل کورونا وائرس مثبت معاملے میں اضافے نے لوگوں کی فکر بڑھا دی ہے۔
بہار میں لاک ڈاؤن کا سترہواں دن ہے لیکن کورونا وائرس کے معاملے میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ 2روز میں تقریبا 9 معاملے سامنے آئے ہیں۔ ریاستی حکومت کی فکر بڑھ گئی ہے حالانکہ دارالحکومت پٹنہ میں لوگ لاک ڈاؤن پر پوری طرح عمل کر رہے ہیں۔ پولس اہلکار بھی پوری مستعدی سے اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

پٹنہ میں لاک ڈاؤن کامیاب


لاک ڈاؤن کے سولہویں دن دارالحکومت پٹنہ میں سڑکوں پر کرفیو کا سارا نظارہ دیکھا کیا۔ دارالحکومت کے لوگ لاک ڈاؤن پر پوری طرح سے عمل کر رہے ہیں۔ اسے حالات میں پولیس والوں کی کارکردگی قابل تحسین ہے صبح سے ہی یہ لوگ پوری مستعدی سے اپنے کام پر ڈٹے نظر آتے ہیں۔
آج دارالحکومت پٹنہ کی سڑکوں پر سناٹا نظر آیا۔ لوگ لاک ڈاؤن کی پابندی کرتے ہوئے اپنے گھروں میں قید ہیں۔ ریاست میں کورونا وائرز مثبت معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سے حکومت کی فکر بڑھ گئی ہے۔

بہار کی دارالحکومت پٹنہ میں لاک ڈاؤن کا سترہواں دن


ریاست میں اب تک 51 کورونا وائرس کے مثبت معاملے سامنے آچکے ہیں۔ سیوان ضلع سب سے زیادہ متاثر ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملے کو دیکھتے ہوئے اس بات کی امید کی جارہی ہے کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details