ایل جے پی نے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے جمعرات کے روز امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کردی ہے۔ اس فہرست میں 42 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس سے قبل پارٹی نے بدھ کے روز 28 امیدواروں کے نام جاری کیے تھے۔
ایل جے پی کی دوسری فہرست، 42 امیدوار کے نام - امیدواروں کی دوسری فہرست جاری
بہار اسمبلی انتخابات 2020: ایل جے پی کی دوسری فہرست جاری، اس فہرست میں 42 امیدواروں کے نام شامل ہے۔
پٹنہ: ایل جے پی نے بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے دوسرے مرحلے کے لیے امیدواروں کے نام کی دوسری فہرست جمعرات کو جاری کردی ہے۔ ایل جے پی نے بدھ کے روز آئندہ بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر 28 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ جمعرات کے روز جاری کردہ دوسری فہرست میں 42 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ایل جے پی بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے سے الگ الیکشن لڑ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چراغ پاسوان نے بہار اسمبلی انتخاب میں 143 نشستوں پر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی درمیان این ڈی اے نے منگل کے روز سیٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کا اعلان کیا۔ جس میں بی جے پی 121 اور جے ڈی یو 122 نشستوں پر اپنا امیدوار اتارے گی۔ وہی بی جے پی اپنے حصے سے وی آئی پی کو نشست دے گی جبکہ جے ڈی یو اپنے حصے سے 'ہم' کو سیٹیں دے گی۔