اردو

urdu

ETV Bharat / city

'لائنس کلب کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے' - 'لائنس کلب کا مقصد عوامی خدمت کرنا ہے'

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں واقع شیو پوری میں سماجی تنظیم لائنس کلب کی جانب سے چھٹے یوم تاسیس کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس میں اس تنظیم کے کاموں پر روشنی ڈالی گئی۔

ارریہ میں لائنس کلب

By

Published : Sep 2, 2019, 4:40 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 4:33 AM IST

سماجی خدمات کے شعبے میں لائنس کلب بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے، یہ کلب عوامی خدمات کے ساتھ ساتھ تعلیمی، طبی، ماحولیاتی اور آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے نیز اتحاد و اتفاق کے جذبے سے کام کرتا رہا ہے، یہ پوری دنیا کی سب بڑی سماجی تنظیم ہے جس کا دائرہ بین الاقوامی سطح پر بھی پھیلا ہوا ہے۔

مذکورہ باتیں شہر کے شیو پوری واقع وجے وندنا میرج ہال میں منعقد لائنس کلب کے چھٹے یوم تاسیس کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارریہ رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے کہی۔

ارریہ میں لائنس کلب

تقریب کا آغاز رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ و کلب کے معزز عہدے داروں نے مشترکہ طور پر شمع روشن کر کے کیا، علاوہ ازیں کلب کے ارکان نے آئے ہوئے مہمانوں کا گلپوشی کر کے استقبال کیا۔ پردیپ کمار سنگھ نے لائنس کلب کے ذریعہ کئے جا رہے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تنظیم کے کام کرنے کے لئے ایک دفتر کی ضرورت ہوتی ہے مگر ارریہ میں اس کا دفتر نہیں ہے۔ آپ لوگ اس کے لئے بھی آگے بڑھیں اور ہماری پوری مدد کریں۔ کلب کے رکن ڈاکٹر معیز نے کہا کہ شہر میں ہم لوگ ہر موقع پر عوامی فائدے کے لئے جگہ جگہ کیمپ لگاتے رہتے ہیں جس میں بڑی تعداد میں لوگ مستفیض ہوتے ہیں۔

اس موقع پر 18 نئے ممبران کو بھی لائنس کلب کا ممبر منتخب کیا گیا اور انہیں کلب کے کام کرنے کے طریقے کار سے واقف کرایا گیا۔ تقریب میں شامل لوگوں میں ڈاکٹر آصف رشید، عقیل احمد، ڈاکٹر انیس الرحمن، پی آر او آلوک کمار بھگت، پنکج بھگت ،وویک جھا، ڈاکٹر بی این جھا، سبطین احمد، شمس مرشد رضا، محمد محسن، اے ایم اے مجیب وغیرہ لوگوں کے نام شامل ہیں۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 4:33 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details