پٹنہ:محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم صرف مسلمانوں کے لیے رحمت بنا کر نہیں بھیجے گئے بلکہ پوری دنیا کے لئے آپ رحمۃ للعالمین بن کر آئے، آپ کی سیرت ایک کھلی کتاب ہے، اسے ہر قوم و مذہب کے لوگ پڑھ، سمجھ سکتے ہیں، آج کے وقت بالخصوص نوجوانوں سے میں کہنا چاہتا ہوں کہ نئی نسل کے نوجوان اگر دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی چاہتے ہیں، تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو اپنی زندگی میں اتاریں، انہیں اپنا آئیڈیل بنائیں، کس موڑ پر انہوں نے کون سی حکمت اپنائی اس کا مطالعہ کریں۔
مذکورہ باتیں پٹنہ تشریف لائے معروف فقیہ اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے کارگزار جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ صرف نوجوان ہی نہیں بلکہ دنیا کے ایک ایک شخص کو حضور کی عملی زندگی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، اس وقت ربیع الاول کا مبارک مہینہ شروع ہو گیا ہے، اسی مہینے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں تشریف لائے۔
مزید پڑھیں: آٹھویں امیر شریعت کے انتخابی اجلاس کی تیاری مکمل، حفاظت کے سخت انتظامات
گروگرام:نمازِجمعہ کے دوران ہندو شدت پسند تنظیم کا ہنگامہ
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ اس وقت ہندوستان کے زیادہ تر لوگ اسلامفوبیا کے شکار ہیں، تو جب تک ہم اسلام اور حضور کی زندگی کا مطالعہ نہیں کریں گے اس وقت تک ہم اپنے برادران وطن کو صحیح طریقے سے سمجھا نہیں سکیں گے. یہ وقت کا تقاضا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کو اپنے لئے مشعل راہ بنائیں۔