ریاست بہار میں سیاسی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔ وہیں آج الیکشن کمیشن نے ریاست میں اسمبلی انتخابات سے قبل بہار قانون ساز کونسل کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے.
بہار میں قانون ساز کونسل کے الیکشن کی تاریخ کا اعلان
الیکشن کمیشن نے بہار اسمبلی انتخابات سے قبل بہار قانون ساز کونسل کے الیکشن کے لیے 6 جولائی کی تاریخ طے کی ہے اور شام 5 بجے سے ووٹوں کی گنتی بھی شروع کر دی جائے گی۔
بہار میں قانون ساز کونسل انتخاب کی تاریخ کا اعلان
اس تعلق سے نوٹیفکیشن 18 جون کو آئے گا، پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ 25 جون ہوگی۔ اسکروٹنی کی تاریخ 26 جون مقرر کی گئی ہے جبکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 29 جون طے کی گئی ہے اور 6 جولائی کو انتخاب ہوگا۔ اسی روز شام 5 بجے ووٹوں کی گنتی بھی شروع کر دی جائے گی جس کے بعد نتیجے کا اعلان کیا جائے گا.