اردو

urdu

ETV Bharat / city

والمیکی نگر لوک سبھا نشست پر جے ڈی یو امیدوار کو سبقت - جے ڈی یو کے سنیل کمار

بہار کے ضلع مغربی چمپارن کے والمیکی نگر لوک سبھا حلقہ میں آج جاری ووٹوں کی گنتی میں جنتا دل یونائیٹڈ امیدوار نے صبح 10 بجے تک 265 ووٹوں کے فرق سے کانگریس امیدوار سے آگے چل رہے ہیں۔

Leading JDU candidate in Valmiki Nagar Lok Sabha seat
والمیکی نگر لوک سبھا نشست پر جے ڈی یو امیدوار کو سبقت

By

Published : Nov 10, 2020, 11:29 AM IST

الیکشن کمیشن کے مطابق سخت سکیورٹی کے درمیان والمیکی نگر پارلیمانی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے جس میں جے ڈی یو امیدوار سنیل کمار اپنے قریبی حریف کانگریس امیدوار پرویش کمار مشرا سے 265 ووٹوں سے آگے ہیں۔

صبح 10 بجے تک گنتی میں جے ڈی یو کے سنیل کمار 5115 ووٹ جبکہ کانگریس کے پرویش کمار مشرا 4850 ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔ اسی دوران ، بھارتیہ پنچایت پارٹی کے امیدوار شیلندر کمار 933 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details