مدھوبانی / مدھے پورہ: حزب اختلاف کے رہنما و راشٹریہ جنتادل کے وزیراعلی کے امیدوار تیجسوی یادو نے منگل کے روز مدھوبنی اور مدھے پورہ میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے این ڈی اے پر جم کر تنقید کی اور عظیم اتحاد کے امیدواروں کے حق میں عوام سے ووٹ کرنے کی اپیل کی۔ وہیں مدھے پورہ میں انہوں نے کہا کہ لالو یادو نے سماجی انصاف کو مضبوط کیا، ہم معاشی انصاف کو مضبوط کریں گے۔'
اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو منگل کے روز تشہیری مہم کے لیے مدھوبانی کے بسفی اسمبلی حلقہ پہنچے۔ جہاں کارکنان نے انہیں پھولوں سے استقبال کیا۔ تیجسوی یادو نے یہاں صرف دس منٹ میں اپنا خطاب ختم کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خاموشی سے لالٹین نشان پر بٹن دبانے کی اپیل کی۔ نیز لوگوں کو محتاط رہنے کو کہا۔
'نتیش کمار اور نریندر مودی بہار کے نوجوانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ 15 برسوں میں نوجوانوں کو برباد کردیا۔ لیکن اب بہار کے نوجوان جاگ چکے ہیں۔ دس لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا۔ بڑھتی افراط زر کو روکا جائے گا '- تیجسوی یادو ، حزب اختلاف کے رہنما
اسی درمیان تیجسوی یادو نے مدھے پورہ کے کامرس کالج گراؤنڈ میں وزیر اعلی نتیش کمار پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کورونا مدت کے دوران 144 دن تک غائب رہے۔ اب وہ انتخابات میں ووٹ مانگ رہے ہیں۔ پورا ملک جانتا ہے کہ وہ موقع پرست ہیں۔'
مزید پڑھیں:کیا سیاسی وراثت کو سنبھالنے میں کامیاب ہوں گے مولانا سعود؟