جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے غیر منقسم بہار کے مشہور چارہ گھوٹالہ معاملے میں سزا یافتہ راشٹریہ جنتادل(آرجے ڈی) صدر اور سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو کی دمکا ٹریزری سے غیر قانونی نکاسی کے معاملے میں ضمانت کیلئے داخل عرضی آج خارج کر دی۔
جسٹس اپریش سنگھ کی بینج نے مسٹر یادو کی جانب سے داخل ضمانت عرضی پر سماعت کے بعدکہاکہ آرجے صدر نے دمکا ٹریزری سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں سزا کی کل مدت کا آدھاوقت بھی پورا نہیں کیا ہے اس لئے انہیں ضمانت نہیں دی جاسکتی اور ان کی ضمانت عرضی خارج کی جاتی ہے۔