اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیمور: لوگوں کو راغب کر رہا ہے رام پور بس اسٹینڈ گیٹ - etv bharat news

ریاست بہار کے کیمور میں واقع رام پور بس اسٹینڈ ان دنوں خاص وعام سبھی کے لیے متوجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ترنگے کی شکل میں نئے انداز میں دکھنے والے اس بس اسٹینڈ کی تعمیر ابھی حال ہی میں کی گئی ہے۔

Kaimur: Rampur bus stand gate is attracting people
کیمور: لوگوں کو راغب کر رہا ہے رام پور بس اسٹینڈ گیٹ

By

Published : Jan 26, 2021, 1:55 AM IST

بلاک دفتر کے ٹھیک سامنے بنے اس بس اسٹینڈ کے مین گیٹ کی پینٹنگ ترنگے کے تینوں رنگوں کو ملا کر کی گئی ہے۔ گیٹ کے اوپر کیسریا رنگ، بیچ میں سفید رنگ اور اخیر میں ہرا رنگ دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس میں صرف اشوک چکر کا استعمال نہیں کیا گیا ہے۔

رام پور بس اسٹینڈ گیٹ

بتا دیں کہ رام پور میں ایک بھی بس اسٹینڈ نہ ہونے سے لوگوں کو کافی دشواری کا سامنا تھا، جس کے مدنظر پنچم وت آیوگ کے فنڈ سے اس کی تعمیر قریب 6.73 لاکھ روپیہ سے کرائی گئی ہے۔ پنچم وت آیوگ کے تحت بلاک کے تمام اور پنچایت کے پنچایت سمیتی کے ممبران نے اپنی منظوری دی ہے۔ جن کا نام پتھر پر بھی اندراج کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details