اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیمور: بھبھوا پولیس لاٸن میں یوم خیر سگالی پر حلف - بہتر کام کو انجام دینا

پولیس ملازمین کا برتاٶ عملی طور پر اچھا ہونا چاہیے۔ عوام کی نظر میں بہتر کام کو انجام دینا اور اعتماد کو بنائے رکھنا ہی خیر سگالی ہے۔

kaimur police take Oath
kaimur police take Oath

By

Published : Aug 20, 2020, 10:15 PM IST

ریاست بہار کے کیمور میں یوم خیر سگالی کے موقع پر بھبھوا واقع پولیس لائن میں ایس پی دلنواز احمد کی رہنمائی میں پولیس اہلکاروں کو عہد کا حلف دلایا گیا۔ اس موقع پر ایس پی نے کہا کی آج کا دن خاصہ اہم ہے۔ خاص کر پولس ملازمین کے لیے۔ یہ دن اج ہمیں سکھاتا ہےکہ' ملک کے سبھی باشندہ آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ کہیں کوئی تفرقہ نہیں نہ ذات پات۔ نہ اونچ نیچ۔ سب برابر ہیں۔'

انہوں نے پولیس ملازمین کو اس موقع پر اخلاقی برتاٶ کا بھی درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ خاص کر پولیس ملازمین کا برتاٶ عملی طور پر اچھا ہونا چاہیے۔ عوام کی نظر میں بہتر کام کو انجام دینا اور اعتماد کو بنائے رکھنا ہی خیر سگالی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details