ریاست بہار کے ضلع کیمور سے ان دنوں جرائم کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حال کے دو دونو میں قتل کے کئی معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
وہیں ایک تازہ معاملہ کدرا بلاک سے ہی سامنے آیا ہے۔ تھانہ علاقہ کے نسیج ریلوے گمتی کے پاس سے پولیس نے ایک نامعلوم عورت کی لاش برآمد کی ہے۔ لاش برآمد ہونے کے ساتھ ہی سنسنی پھیل گئی ہے۔ نامعلوم عورت کی لاش کو پولیس نے قبضہ میں کر بھبھوا پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ جانکاری کے مطابق اس لاوارث عورت کی لاش کی ٹخنے کے نیچے دونو پیروں پر پلاسٹر کیا ہوا ہے۔