در اصل نثار نام کے ایک شخص نے بہار اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے تحت "وزیراعلیٰ اقلیتی روزگار قرض" اسکیم کے تحت قرض لیا تھا، لیکن کسی وجہ سے ان کا کاروبار نہیں چل سکا، اس درمیان ان سے قرض واپس کرنے کے لیے بھی دباؤ بنایا جانے لگا جس پر انہوں نے ایک فرضی لوٹ کی کہانی کا سہارا لے کر قرض سے چھٹکارا پانے کی کوشش کی۔
قرض سے چھٹکارا پانے کے لیے فرضی کہانی کا سہارا لینا پڑا مہنگا - اقلیتی مالیاتی کارپوریشن
ریاست بہار کے ضلع کیمور میں ایک سی ایس پی آپریٹر کو قرض سے چھٹکارا پانے کے لیے فرضی کہانی کا سہارا لینا مہنگا پڑگیا، پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
قرض سے چھٹکارا پانے کے لیے فرضی کہانی کا سہارا لینا پڑا مہنگا
واضح رہے کہ دو دن قبل محنيا کے پانا پور رہائشی و سی ایس پی آپریٹر نثار احمد نے تھانہ میں 2 لاکھ روپے اور لوٹ کی ایک ایف آر درج کرائی تھی۔ اس معاملہ کو موہانیہ ایس ڈی پی او نے مشکوک بتاتے ہوئے تفتیش کی۔ تفتیش میں پولیس کو پتہ چلا کہ مذکورہ شخص نے قرض سے نجات پانے کے لیے فرضی لوٹ کہانی کا سہارا لیا تھا۔ پولیس نے ملزم کی کو جیل بھیج دیا ہے۔'