ریاست بہار کے ضلع کیمور میں شر پسندوں کے حوصلے اتنے بلند ہیں کہ وہ اپنے فائدہ کے لیے غریب غربا کو بھی نہیں بخش رہے ہیں۔ گذشتہ رات شر پسندوں نے ایک لونڈری کی دکان کو نذر آتش کر دیا۔جس سے دکان میں رکھے عام لوگوں کے کپڑے سمیت تمام ضروری اشیاء جل کر خاک ہو گئی۔
غریب دکاندار نے مقامی تھانہ کو ایک درخواست دیکر جانچ کی کارروائی کے ساتھ ساتھ معاوضہ کی مانگ کی ہے۔
مزید پڑھیں:رام بن کے سیری میں آتشزدگی، پانچ دکان خاکستر
معاملہ ضلع کے کودرا بازار سے سامنے آیا ہے۔جانکاری کے مطابق کُدرا کے لالہ بور بازار میں رام رزق نام کے ایک دھوبی کی دکان ہے۔اس دکان کو رام رزق کی بیوہ ماں چلایا کرتی تھی اور کسی طرح اپنا گھر چلایا کرتی تھی۔لیکن گزشتہ رات کچھ نامعلوم شرپسندوں نے دکان میں آگ لگا دی جس سے دکان میں رکھے تمام کسٹمرز کے کپڑے جل کر خاک ہوگئے۔