ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا متاثرین کے تعلق سے بالکل لاپرواہی نہ برتیں: کیمور ڈی ایم - state bihar

کیمور ڈی ایم نے ایک میٹنگ میں کہا کہ اگر کسی بھی متاثرہ کے بارے میں کوئی اطلاع موصول ہوتی ہے تو اس کی اطلاع سول سرجن کے ذریعہ ایس پی کو دی جانی چاہئے اور متاثرہ شخص کو فوری طور پر قرنطینہ میں بھیجنا چاہئے۔

کورونامتاثرین کے تعلق سے بالکل لاپرواہی نہ برتیں: کیمور ڈی ایم
کورونامتاثرین کے تعلق سے بالکل لاپرواہی نہ برتیں: کیمور ڈی ایم
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 11:32 AM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں کورونا وائرس انفیکشن کو روکنے کے لئے مکمل احتیاط برتا جا رہا ہے، اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ضلع کے انتظامی عہدیداروں سے ایک میٹنگ طلب کی۔

اطلاع کے مطابق میٹنگ میں ڈی ایم نے کہا کہ' اگر کسی بھی متاثرہ شخص کے تعلق سےکوئی اطلاع موصول ہوتی ہے تو اس کی اطلاع سول سرجن کے ذریعہ ایس پی کو دی جانی چاہئے اور متاثرہ شخص کو فوری طور پر قرنطینہ مرکز بھیجنا چاہئے۔

ڈی ایم نے کہا کہ' تھانہ علاقے کے ایس ایچ او کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ قرنطینہ میں رکھے گئے شخص سے رابطہ کریں۔ مزید یہ بھی پتہ لگائیں کہ اس شخص کی رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں ایسے افراد کو قرنطینہ مرکز لایا جاسکتا ہے اور جانچ پڑتال کی جاسکتی ہے؟

ڈی ایم نے مزید یہ بھی کہا کہ مثبت آنے والے مریضوں کو قرنطینہ مرکز سے الگ منتقل کیا جائے ساتھ ہی ڈی ایم نے عہدیداروں سے تمام نکات پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں اے ڈی ایم سمن کمار، ایس پی دلنواز احمد، ڈی ڈی سی کے پی گپتا، ڈی آر ڈی اے ڈائریکٹر اجے کمار تیواری، ڈسٹرکٹ لینڈ ایکوزیشن آفیسر کمار ونود، سینئر ڈپٹی کلکٹر امریش کمار امر، ڈی ایس او پربھاش جھا، ایس ڈی ایم بھبھوہ جنمیجے شکلا اور دیگر عہدیدار شریک تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details