کیمور ضلع کے ادھورا بلاک کے تحت آنے والے اس گاٶں میں ایجوکیشن تو دور، آمد رفت کی بھی بہتر سہولت موجود نہیں ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مقامی لوگوں نے گورنمنٹ کی جانب سے گاٶں میں اسکول کھولنے کی کوٸی پہل ہوتا نہ دیکھ کر خود ہی ایک پھونس کی جھونڑی بنا کر وہاں ایک اسکول کھول لیا ہے۔
مقامی باشندہ ستیندرکمار، دیپک رام، گڈو رام بتاتے ہیں کہ دیآواں گاٶں پوری طرح سے پہاڑ کے اوپر بسا ہوا ہے۔یہاں آمد رفت کی کوٸی سہولیات موجود نہیں ہے۔ گاٶں جانے کے لیے پہاڑ کے اوبڑ کھابڑ اور پتھریلے راستہ سے ہو کر گزرنا پڑتا ہے۔مقامی بچے چھ کیلو میٹر دور دوسرے گاٶں میں موجود اسکول نہیں پہنچ پاتے۔