کیمور میں کرونا کا خوف لوگوں میں بڑھتا جا رہا ہے۔ اس وبا سے نمٹنے کے لیے ضلع انتظامیہ کافی مستعد نظر آرہی ہے۔ اس ضمن میں ضلع کلکٹریٹ بلڈنگ میں ڈی ایم اور ایس پی کی رہنمائی میں ایک بین مذاہب میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی ایم ڈاکٹر نول کشور چودھری نے کرونا کے خدشات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ' موجودہ وقت میں کورونا کے چین کو توڑنے کے لیے جو لاک ڈاٶن کیاگیا ہے اس میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔'
اس موقعے پر انہوں نے مذہبی رہنماؤں سےکہا کہ وہ عوام کو اس ضمن میں بیدار کریں اور بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیں'۔