اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیمور: زمین سے ہیرے جواہرات نکالنے والا دھوکے باز گرفتار - ریاست بہار کے ضلع کیمور

کیمور میں ایک تانترک لوگوں کے مکانات میں کروڑو ں کے ہیرے جواہرات اور سونا ہونے کا دعوی کر کے انہیں دھوکہ دے رہا تھا، پولیس نے اس کے قبضے سے 46 ہزار 500 روپے نقد، نقلی سونے کی چین، کنٹھی مالا، ہار، نقلی سونے کے سکے برآمد کیے ہیں۔

زمین سے ہیرے جواہرات نکالنے والا ٹھگ گرفتار
زمین سے ہیرے جواہرات نکالنے والا ٹھگ گرفتار

By

Published : Feb 10, 2020, 12:04 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:50 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں حیرت انگیز معاملہ سامنے آیا ہے، ایس پی دلنواز احمد کی ہدایت پر چین پور پولیس نے شیو منگل پانڈے نامی ایک تانترک کو گرفتار کیا۔

زمین سے ہیرے جواہرات نکالنے والا ٹھگ گرفتار

اطلاع کے مطابق یہ تانترک لوگوں کے مکانات میں کروڑو ں کے ہیرے جواہرات اور سونا ہونے کا دعوی کر کے انہیں دھوکہ دے رہا تھا۔

پولیس نے فی الحال ٹھگ کے پاس سے 46 ہزار 500 روپے نقد، نقلی سونے کی چین کنٹھی مالا، ہار، نقلی سونے کے سکے برآمد کیے ہیں۔

ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کی 2 فروری کو چین پور تھانہ کے شکل پورموضع باشندہ منوج شرما نے ایک ایف آئی آر درج کراٸی تھی جس میں کہا گیا تھا کی ایک تانترک ان کے گھر پر آیا اور بولا کی تمہارے مکان میں 20 کروڑ کی جاٸیداد ہے جو مٹی کے نیچے ایک ہانڈی میں ہے۔

مزید پڑھیں: ایناڈو کے ایم ڈی کا مکانات کی تعمیر کا جائزہ

منوج شرما کی رضامندی پر تانترک نے منتر تنتر کے لیےایک لاکھ روپے نغد لیے۔اور منوج شرما کو گھر کے اندر بند کر اکیلے تنتر کرنے لگا۔
ایس پی نے بتایا کی ایف آئی آر کے بعد پولس ٹیم بنائی گٸ۔اور منوج شرما کے ذریعہ تانترک کو پیسے کا لالچ دیکر گھر بلایا گیا۔

جیسے ہی تانترک منوج شرما کے گھر آیا ویسے ہی پولس ٹیم نے گرفتار کر لیا۔ تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ یہ ڈھونگی اترپردیش کے چندولی ضلع کے کھنڈواں موضع کا باشندہ کمل پانڈے ولد جگدیش پانڈے ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 7:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details