کہا جاتا ہے کی ارادہ اگر بلند ہو تو کامیابی قدم چومتی ہے۔ ریاست بہار کے ایک چھوٹے سے گاٶں سے تعلق رکھنے والے دیپک نے ایسا ہی کچھ کارنامہ کر دکھایا ہے۔ کیمور کے بھیکاس موضع کے رہاٸشی دیپک کو اج انکے رہاٸشگاہ پر مبارک باد دینے والوں کا سلسلہ لگا ہوا ہے۔
کیمور:محض 23سال کی عمر میں یو پی ایس سی امتحان میں لہرایا پرچم دیپک نے یوینین پبلک سروس کمیشن کی سول سروسز کے امتحانات میں کامیابی کے جھندے گاڑ دیے ہیں اور دیپک نے ملک بھر میں 769 واں مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے اپنی پہلی ہی کوشش میں بھارتی انتظامی خدمات کے امتحان کو پاس کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔دیپک نے 23 سال کی عمر میں اپنی پہلی کوشش میں یو پی ایس سی میں کامیابی حاصل کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔ دیپک نے 769 رینک حاصل کیا ہے اور فی الحال وہ بھبھوا کے وارڈ نمبر 2 میں رہتے ہیں۔ اصل میں بھبھوا کے بھیکاس گاؤں سے ہیںْدیپک کے والد نوادہ میں ہیلتھ منیجر ہیں۔ دیپک کے اس کارنامے کے بعد گھر میں خوشی کا ماحول ہے۔ محلے کے لوگ انہیں مبارکباد پیش کررہے ہیں۔دیپک نے اپنی اسکول کی تعلیم بھبھوا سے مکمل کی ہے اور دہلی میں یو پی ایس سی کی تیاری کے دو سال بعد اس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ تاہم ،دیپک نے بارگاہ الاہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ، والدیین، اساتذہ اور دوستوں کو اسکا سہرا دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ سب کے تعاون سے ہی ممکن ہو پایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ خود پر بھروسہ کرتے ہیں اور کچھ عزم کرتے ہیں تو پھر اس خواب کو مکمل کرنا ممکن ہے۔