ریاست بہار کے ضلع گیا میں جھارکھنڈ پولیس کا جوان گزشتہ 31 جنوری سے لاپتہ ہے۔Jharkhand police person has been missing since January 31. گھر والوں نے اغوا کی رپورٹ درج کرائی ہے۔
جوان کا سسر شہر کے کوتوالی تھانہ میں کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات ہے اور اس نے پولیس پر رشوت نہیں دینے پر کاروائی نہیں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ایس ایس پی ہر پریت کور نے شکایت کے بعد کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ police person missing from gaya
''صاحب میں بھی پولیس کا جوان ہوں اور میرا داماد بھی پولیس جوان ہے، لیکن داماد کو بدمعاشوں نے اغوا کر لیا ہے، تھانہ کی پولیس پیسے کے لیے کارروائی نہیں کررہی ہے، جب ایک پولیس کو انصاف نہیں ملے گا تو عام آدمی کا کیا ہوگا؟''
یہ جملہ شہر کے کوتوالی تھانہ کے ایک سپاہی مہیندر سنگھ کا ہے، جو ضلع گیا کی نئی ایس ایس پی ہرپریت کور سے داماد منیش سنگھ کی صحیح سلامت برآمدگی کی گہار لگانے پہنچے تھے۔
مہیندر سنگھ کا داماد گزشتہ 8 دنوں سے لاپتہ ہے، داماد منیش سنگھ بھی پولیس جوان ہے اور وہ جھارکھنڈ کے گڑھوا میں پوسٹیڈ تھا۔ گزشتہ دنوں وہ اپنے سسرال شہر کے چندوتی تھانہ کے کجابی صاحب گنج آیا تھا، آٹھ دن پہلے وہ شام میں گھر سے ٹہلنے کے لیے نکلا تھا، جو ابھی تک گھر واپس نہیں پہنچا ہے۔ منیش جھارکھنڈ پولیس میں ہے اور وہ گزشتہ 14 جنوری کو ایک ماہ کی چھٹی پر سسرال آیا تھا۔
ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی جب پولیس نے کارروائی نہیں کی تو منیش سنگھ کی بیوی اور سسر ایس ایس پی سے فریاد کرنے پہنچے تھے۔ ایس ایس پی ہرپریت کور نے اس معاملے کو لیکر مقامی تھانہ کی پولیس اور ڈی ایس پی سے معلومات حاصل کی اور کاروائی کی ہدایت دی ہے۔
منیش سنگھ کی بیوی پرینکا نے بتایا کہ جب بھی وہ تھانہ جاتی ہیں، پولیس کی طرف سے صرف ٹال مٹول کیا جاتا ہے۔ اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے، جن لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے، انہیں حراست میں لے کر ان سے پوچھ تاچھ بھی نہیں ہوئی ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پولیس زندہ برآمد کرنے کے بجائے لاش ملنے کے انتظار میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Firing at petrol pump employees in Gaya: گیا میں پٹرول پمپ ملازمین پر فائرنگ
معاملے میں ایس ایس پی ہرپریت کور نے کہا کہ ان کی نظر میں معاملہ آیا ہے، پولیس کی ٹیم تشکیل دے کر کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اگر اغوا ہوا ہے تو پولیس صحیح سلامت برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کرے گی۔
واضح رہے کہ منیش سنگھ 31 جنوری سے لاپتہ ہے۔ 2 فروری کو اس معاملے کو لیکر چندوتی تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ missing report lodged in Chandauti police station گھروالوں کے مطابق ابھی تک کسی طرح کا تاوان کا مطالبہ Ransom demand نہیں کیا گیا ہے۔ منیش سنگھ جھارکھنڈ کے پلامو کا رہنے والا ہے۔ اس کے سسرال کے رشتے داروں سے جھگڑا ہوا تھا، جسکی رپورٹ پریا تھانہ میں درج ہوئی تھی۔