اردو

urdu

ETV Bharat / city

تیجسوی یادو پر جے ڈی یو رہنما نے کیا طنز

حکومت بہار کے وزیر نیرج کمار نے تیجسوی یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اختلاف کے رہنما ملک میں ہیں یا بیرون ملک میں یہ ابھی تک سمجھ میں نہیں آیا ہے. وزیر نے کہا کہ اگر آپ بیرون ملک ہیں تو اللہ ہی آپ کا محافظ ہے۔

JDU leader criticized Tejashwi Yadav
تیجسوی یادو پر جے ڈی یو رہنما نے کیا طنز

By

Published : Apr 21, 2020, 11:48 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے پورے بھارت میں لاک ڈاؤن ہے. اس درمیان برسراقتدار جماعت تیجسوی یادو پر بہار سے باہر رہنے کا مسلسل الزام لگا رہا ہے. کورونا وباء سے مشکل کے وقت تیجسوی یادو مسلسل ٹویٹر اور ویڈیو پیغام کے ذریعے حکومت پر حملہ کر رہے ہیں.

تیجسوی یادو نے گزشتہ روز ٹویٹ کر حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'اگر حکومت کوٹا سے بچوں کو لانے میں نااہل ہے تو انہیں اجازت دی جائے وہ بچوں کو لا سکتے ہیں'. اس پر طنز کرتے ہوئے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے وزیر نیرج کمار نے کہا کہ سفر کے لیے حکومت نے فارم جاری کیا ہے اور سبھی ریاستوں نے بیرون ریاست سفر کے لیے ایک لنک بنایا ہے، اس پر فارم بھر کر بھیجنا ہوگا، جس میں اپنی تمام تفصیلات دینی ہوگی۔ اس کے بعد سفر کی اجازت دی جائے گی۔

وزیر نے مزید کہا کہ حزب مخالف کے لیڈر ملک میں ہیں یا بیرون ملک اب تک یہ بات پہیلی بنی ہوئی ہے. انہوں نے کہا کہ اگر آپ بیرون ملک میں ہیں تو اللہ ہی آپ کا حافظ ہے. معلوم ہو کہ اس طرح کے کئی مواقع آئے ہیں جب تیجسوی یادو بہار سے غائب رہے ہیں. ان کی غیر موجودگی پر برسر اقتدار جماعت نے انہیں ہمیشہ نشانہ بنایا ہے. بہار سے باہر رہنے کی وجہ سے پارٹی لیڈر کو بھی جواب دینے میں پریشانی ہوتی ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details