جتنا دل یونائیٹڈ کے ریاستی ترجمان نیرج کمار، اجئے آلوک، نکھل کمار اور اروند نشانت نے مشترکہ پریس بیان جاری کر کہا کہ جنتا دل یونائیٹڈ کی پوری کوشش ہوگی کہ این ڈی اے میں رہ کر دوسری ریاستوں میں انتخاب لڑیں۔بہار کے علاوہ اگر دوسری ریاستوں میں این ڈی اے کے ساتھ بات نہیں بنی تو پارٹی تنہا انتخاب لڑنے کی اہل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو کو بہار اور اروناچل پردیش میں ریاستی سطح کی پارٹی کی منظوری حاصل ہے، دو اور ریاستوں میں جنتا دل یونائیٹڈ مضبوطی کے ساتھ انتخاب لڑے گی اور قومی درجہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔
ترجمان نیرج کمار نے کہا کہ ہم لوگ اتر پردیش انتخاب کی بھی تیاری کر رہے ہیں، تاہم اس پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے اور نہ اس بارے میں ابھی تک این ڈی اے اتحاد سے کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ نیرج کمار نے واضح طور پر کہا کہ اگر آپسی اتفاق رائے سے بات بن گئی تو ٹھیک ہے نہیں تو جے ڈی یو اتر پردیش میں تنہا انتخاب لڑے گی۔