جے ڈی ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر شیاما رائے نے متنازعہ فرمان جاری کرتے ہوئے مسلم طالبات کے لیے کالج کے احاطے میں برقع پہن کر آنے پر پابندی عائد کر دی۔ جو طالبات ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کریں گی انہیں ڈھائی سو روپے جرمانہ دینا ہوگا۔ پرنسپل نے تنازعہ بڑھنے کے سبب نوٹس سے برقع لفظ ہٹا دیا ہے لیکن انہوں نے کہا ہے کہ یہ پابندی عائد رہے گی۔
جے ڈی ویمنس کالج کی کئی مسلم طالبات نے کہا کہ انہیں اس فرمان پر حیرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نقاب پر پابندی ہوگی تو وہ کالج نہیں آئیں گی اور نقاب پر پابندی لگانا غلط ہے۔ وہیں کئی غیر مسلم طالبات نے کہا کہ کالج کا جو اصول ہے اس کے مطابق یہ صحیح ہے، تمام طالبات کو یکساں ہونا چاہیے۔ نقاب سے ایک شناخت قائم ہوتی ہے، کالج سب کے لئے ہے مسلم اور غیر مسلم کی تفریق نہیں ہونی چاہیے۔