اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار: جتن رام مانجھی نے ایم آئی ایم کی سراہنا کی - any party can take part in elections in the country

ہندوستانی عوام مورچہ کے صدر اور بہار کےسابق وزیر اعلی جتن رام مانجھی نے کشن گنج کے ضمنی انتخاب میں مجلس اتحاد المسلمین  کے امیدوار کی کامیابی پر ردعمل دیا۔

بہار: جتن رام مانجھی نے ایم آئی ایم کی سراہنا کی

By

Published : Oct 27, 2019, 8:26 AM IST

جتن رام مانجھی نےکہا کہ کشن گنج سے ایم آئی ایم کی کامیابی سے دلت مسلم اتحاد کی راہ ہموار ہوئی ہے، انھوں نے ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی کے خلاف بعض افراد کی جانب سے کیے گئے ریمارکس کی سخت مذمت کی اور کہا کہ فرقہ پرستی اور جعلی قوم پرستی سے ملک کو خطرہ لاحق ہے۔
جتن رام مانجھی نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے جہاں کسی بھی پارٹی کو ملک کے کسی بھی حصے سے انتخاب میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ مجلس کی کامیابی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
مانجھی کی پارٹی آر جے ڈی کی زیر قیادت پانچ جماعتوں کے اتحاد میں شامل ہے۔
ایم آئی ایم نے کشن گنج کے علاوہ مہاراشٹرا کے اسمبلی انتخابات میں دو حلقوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک کی سیاست میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details