ریاست بہار کے ضلع مدھے پورہ میں کسان تنظیموں کے ملک گیر بند کی حمایت میں جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان نے مدھے پورہ ضلعی ہیڈ کوارٹر میں زرعی بلز کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے بل واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان کا زرعی بلز کے خلاف احتجاج جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان صبح آٹھ بجے سے ہیڈ کوارٹر کے کالج چوک، کارپوری چوک اور بی پی منڈل چوک پر آمد ورفت کو بند کردیا، مشتعل کارکنوں نے مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی۔
جن ادھیکار پارٹی کے ضلع صدر پروفیسر موہن منڈل نے کہا کہ یہ مرکز میں نریندر مودی کی حکومت اور ریاست میں نتیش کمار کی حکومت کی زراعت کو برباد کرنے کی سازش ہے۔
جاپ یوتھ کونسل کے نائب صدر ڈاکٹر انیل نے کہا کہ یہ بندی مرکزی حکومت اور کسان مخالف پالیسی کے خلاف کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ مرکز میں نریندر مودی کی حکومت اور ریاست میں نتیش کمار کی حکومت نے کسانوں کو خودکشی پر مجبور کیا ہے، جسے جن ادھیکار پارٹی برداشت کرنے کو تیار نہیں ہے، لہذا پپو یادو کے اعلان جن ادھیکار پارٹی کے کارکنوں نے بندی کے ذریعہ نریندر مودی کی حکومت کو خبردار کیا ہے۔
اس موقع پر ابوالکلام ، بھانو پرتاپ ، دیپک رستوگی ، شیلندر کمار ، رنجن ، دیپک یادو ، پریم ساگر ، ایشیش یادو ، سامنت یادو ، کمار گوتم ، ابھیناش کمار ، اجے سنگھ یادو ، آریا روشن ، سوشانت یادوونشی ، روشن ، سلام ، گلزار ، ارشد وارثی ، انیل کمار ، ویوک یادو ، سنٹو کمار ، نتیش یادو ، امت ، دلیپ سمراٹ ، اجے سمیت پارٹی کے دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔