ریاست بہار میں راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے آر جے ڈی کے ایم ایل سی کے استعفے پر کہا کہ اب انتخابات کا وقت آگیا ہے۔ آنا جانا تو لگا رہتا ہے۔ لوگ ان کے پاس جاتے ہیں جن کے پاس خزانہ ہوتا ہے۔ اور ابھی تو خزانہ تھا نہیں، لہذا کل 60 لاکھ روپے کی لوٹ اور آج پارٹی میں ٹوٹ کروائی۔
' کل 60 لاکھ کی لوٹ، آج پارٹی میں ٹوٹ' - Elections in bihar
پارٹی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے آر جے ڈی میں درار کے معاملے پر جے ڈی یو پر طنز کیا ہے۔ وہیں رگھوونش پرساد سنگھ کے استعفے کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ 'رگھونش بابو پارٹی کے برگد کے درخت ہیں، جو کبھی ساتھ نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔
جگدانند سنگھ نے کہا کہ نتیش کمار شروع سے ہی منحرف رہے ہیں۔ ان کا شروع ہی سے یہ ارادہ رہا ہے کہ کسی طرح اقتدار میں رہیں۔ اس کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے وہ ضرور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے آنے جانے سے راشٹریہ جنتا دل کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
جگدانند سنگھ نے کہا کہ نتیش کمار لاکھ طاقت کا استعمال کریں لیکن وہ رگھوونش پرساد جیسے درخت کو کاٹ نہیں پائیں گے۔ جو پارٹی کا بانی اور قائد رہا ہے۔ رگھوونش بابو ہمارے قابل احترام رہنما ہیں اور ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔ وہ نتیش کمار جیسے منحرف نہیں ہیں۔ وہ ابھی علیل ہیں لیکن جیسے ہی وہ صحت یاب ہوں گے ہمارے رہنما بن کر ہمیں مضبوطی دیں گے۔ جو عوام کی آواز دبانے کے خواہاں ہیں ، وہ انہیں دبانے نہیں دیں گے۔