پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات کے دوران دارالحکومت پٹنہ سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ریاستی کانگریس کے صدر دفتر صداقت آشرم میں آٹی کی جانب سے چھاپہ ماری کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے یہاں سے آٹھ لاکھ روپے برآمد کیے ہیں۔
محکمہ انکم ٹیکس نے کانگریس ہیڈ کوارٹر میں بھی نوٹس چسپاں کر دیا ہے۔ اس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بہار کانگریس کے انچارج شکتی سنگھ گوہل نے کہا کہ جب بی جے پی امیدوار کے بھائی کے گھر سے ساڑھے 22 کلو سونا برآمد ہوا تو کوئی ایجنسی نہیں جاتی ہے۔ ویسے بھی جو رقم گاڑی سے برآمد ہوئی ہے وہ کمپاؤنڈ کے باہر کھڑی تھی۔
'کانگریس صدر دفتر صداقت آشرم پر آئی ٹی کا چھاپہ مزید پڑھیں:بہار اسمبلی انتخابات: بی جے پی اور کانگریس کے انتخابی منشور میں کیا ہے خاص؟
شکتی سنگھ گوہل نے کہا کہ بی جے پی اور جے ڈی یو عظیم اتحاد سے گھبرا گئی ہے۔ اسی لیے اس طرح کی کارروائی پر اتر آئی ہے۔ ویسے ہم اس سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں اور ایجنسی کا بھرپور تعاون کریں گے۔
خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ تین مرحلے میں انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 91 سیٹوں کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی ہے اور 10 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔