بہار انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) اور عظیم اتحاد دو دو ہاتھ کے لیے تیار ہے۔ دونوں طرف سے آزمائشوں کا مرحلہ جاری ہے، لیکن قومی جمہوری اتحاد کے رہنما مختلف انتخابی ایجنڈے کے ساتھ عوام کے سامنے جانے کے موڈ میں ہیں۔
بہار میں بی جے پی کے انتخابی ایجنڈے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ترقی اور نتیش کمار کے اعتماد پر ووٹ مانگے جائیں گے۔ عظیم اتحاد اور این ڈی اے ایک دوسرے کو شکست دینے کے لیے میدان میں ہیں۔ منشور کے حوالے سے قومی جمہوری اتحاد کی صورتحال غیر واضح ہے۔ ذرائع کے مطابق این ڈے اے وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقیاتی کاموں اور نتیش کمار کے اعتماد پر عوام کے درمیان جائیں گے۔