ریاست بہار کے ضلع کیمور کے بھبھوا میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
پروگرام میں جنتا دل یونیٹائٹڈ خاتون رہنما بیما بھارتی نے کہا کہ' پوری ریاست میں جنتادل یونائٹیڈ حکومت میں جتنی عزت خواتین کو ملی ہے اتنی کسی بھی حکومت میں نہیں ملی ہے۔
کیمور:عالمی یوم خواتین پر 'جدیو' کی جان سے تقریب کا اہتمام انہوں نے کہا کہ' وزیر اعلی بہار نتیش کمار نے خواتین کے ساتھ بہار میں انصاف کیا ہے۔ضمنی انتخاب میں پچاس فیصد سیٹ ریزرو کرکے پورے ملک کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ بھی خواتین کے تئیں بیداری لائیں۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی بحالی میں خاتون کا کوٹہ ریزرو کیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ اسکولوں میں بڑی تعداد خاتون ٹیچروں کی ہے۔
بچیوں کے ایجوکیشن سے لے کر انکی حفاظت تک کے بہت سارے اقدامات اٹھائے گئے۔
مزید پڑھیں:لداخ: کیا واقعی کورونا وائرس کے سبب موت واقع ہوئی؟
انہوں نے مزید کہا کہ'پہلے بچیاں گھر سے باہر نکلنے میں ڈرتی تھیں انکے اندر خوف رہتا تھا لیکن آج بچیاں بے خوف اسکول سایٸکل سے جاتی ہیں۔ خاتون کے تعلق سے حکومت بہار سنجیدہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کی خاتون ہیلپ لاٸن بھی ان کی حفاظت کے لۓ کام کر رہی ہے۔