پورے بہار سمیت آج سے ارریہ ضلع میں بھی بہار اسٹیٹ ایجوکیشن بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کا امتحان شروع ہو گیا ہے، یہ امتحان آئندہ 13 فروری تک چلے گا، امتحان کو لے کر ضلع انتظامیہ پوری طرح مستعد دکھائی دی، جگہ جگہ پولس اہلکار موجود رہے۔
اطلاع کے مطابق ارریہ میں کل 25 امتحان مراکز بنائے گئے ہیں، جن میں ارریہ سب ڈویژن میں 13 اور فاربس گنج سب ڈویژن میں 12 ہیں۔
ارریہ ضلع سے اس بار کل 18 ہزار 651 طلباء امتحان میں شریک ہو رہے ہیں جن میں آرٹس میں 13 ہزار 415، سائنس میں 41 سو، کامرس میں 1 ہزار ایک سو 36 طلباء و طالبات شامل ہیں، امتحان دو نشستوں میں لیا جا رہا ہے۔