انہوں نے 26 جنوری یوم جمہوریہ کی تقریب میں دستور وآئین کی حفاظت کے لیے عہد کرنے کی اپیل کی، انہوں نے کہا کہ' سبھی اداروں کو چاہیے کہ وہ اس موقعے پر آئین کے دباچے کو پڑھ کر عہد لیں کہ وہ آئین کے خلاف کسی بھی قوانین کو قبول نہیں کریں گے'۔
انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہاکہ' مذہب کی بنیاد پر بنائے گئے شہریت ترمیمی ایکٹ2019 (سی اے اے)،این آرسی اوراین پی آرکے خلاف پورے ملک میں مظاہرے،دھرنے اوربھوک ہڑتال جاری ہے۔ اس متنازع قانون کے خلاف احتجاج کو جاری رکھا جائے اور26جنوری یوم جمہوریہ پر دستور کی تمہیدتمام اسکولوں، مدرسوں اورسماجی وتعلیمی اداروں میں پڑھ کر اقرار کریں کہ ہم اس دستور کی حفاظت کریں گے اوردستور کے خلاف کسی بھی قانون کو نہیں مانیں گے، چاہے وہ موجودہ سی اے اے ہو،یا کوئی دوسرا قانون۔