اردو

urdu

ETV Bharat / city

Urdu Student Encouragement Award Competition: انعامی مسابقہ کی رقم میں اضافہ - بہار کے گیا کی خبر

گیا میں اردو داں طلباء و طالبات انعامی مسابقہ پروگرام میں کامیاب ہونے والوں کو ملنے والی رقم بڑھا دی گئی ہے۔ اردو ڈائریکٹوریٹ کابینہ سکریٹریٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس سلسلہ میں لیٹر جاری کردیا ہے۔ Urdu Student Encouragement Award Competition

Urdu Student Encouragement Award Competition
اردوداں طلبہ و طالبات حوصلہ افزائی انعامی مسابقہ کی رقم میں اضافہ

By

Published : Mar 29, 2022, 2:16 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں اردو داں طلبہ و طالبات حوصلہ افزائی انعامی مسابقہ پروگرام کی رقم بڑھا دی گئی ہے۔ گزشتہ برس ہی دسمبر ماہ میں اردو ڈائریکٹوریٹ محکمہ کابینہ سکریٹریٹ کی طرف سے "فروغِ اردو" کے سبھی پروگراموں کی رقم میں پچاس فیصد کی تخفیف کی گئی تھی۔ تاہم 21 جنوری کو ای ٹی وی بھارت نے اس حوالے سے اہتمام کے ساتھ خبر شائع کیا، جس میں محبان اردو سے بھی انکے تاثرات کو جانا تھا۔ محبانِ اردو نے اس معاملے میں کہا تھا کہ فروغ اردو زبان کے متعلق منصوبوں کا بہتر ڈھنگ سے نفاذ نہیں ہونے سے یہ تاثر ملتا ہے کہ حکومت اور اس کے ماتحت ادارے اپنے کردار اردو دوست کے بجائے اردو مخالف کی حیثیت سے ادا کر رہے ہیں۔

ویڈیو

" فروغ اردو پروگرام میں 50 فیصد تخفیف" کے عنوان سے شائع ہوئی خبر کے بعد محکمہ اردو ڈائریکٹوریٹ کابینہ سکریٹریٹ نے اب رقم میں اضافہ کردیا ہے۔ گیا کلکٹریٹ میں واقع اردو زبان سیل کے تنویر اختر نے بتایا کہ مئی کے پہلے ہفتے میں " اردو داں طلبہ و طالبات حوصلہ افزائی انعامی مسابقہ" پروگرام ہوگا اور اسکو لیکر تیاری کی جارہی ہے۔ اس پروگرام میں گریجویشن انٹر اور میٹرک کے طلبہ و طالبات حصہ لیتے ہیں اس میں طلبہ و طالبات کی تعداد کی قید نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گریجویشن کے طلباء کے لیے " اردو کا فروغ اور ہماری ذمہ داریاں " انٹر کے لیے" جہیز ایک سماجی لعنت ہے" اور میٹرک کے لیے " ماں کی عظمت" کا عنوان منتخب کیا گیا ہے۔

اردوداں طلبہ و طالبات حوصلہ افزائی انعامی مسابقہ کی رقم میں اضافہ
اردوداں طلبہ و طالبات حوصلہ افزائی انعامی مسابقہ کی رقم میں اضافہ

یہ بھی پڑھیں:

وہیں رقم بڑھائے جانے پر محبانِ اردو نے خوشی ظاہر کی ہے دراصل محکمہ اردو ڈائریکٹوریٹ کابینہ سکریٹریٹ کی طرف سے ہر ضلع میں سال میں تین پروگرام " فروغِ اردو سیمینار و مشاعرہ ، اردو ملازمین کا ورکشاپ اور اردوداں طلبہ حوصلہ افزائی انعامی مسابقہ " ہوتے ہیں۔ اس پروگرام میں میٹرک انٹر اور گریجویشن کے طالب علم حصہ لیتے ہیں ان تینوں کورسز کے آٹھ آٹھ طالب علموں کو انعام سے نوازا جاتا ہے، جیسے میٹرک میں ایک فرسٹ، تین سکنڈ اور چار تھرڈ مقام حاصل کرنے والوں کو رقم دی جاتی ہے۔ اسی طرح انٹر اور گریجویشن کے طلباء و طالبات کو انعام سے نوازا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اب گریجویشن کے طلباء کو فرسٹ آنے پر 6500، سکنڈ آنے والے تین طلباء کو 5500 سو اور تھرڈ مقام حاصل کرنے والے چار طلبہ کو 4500 سو ملیں گے۔ اسی طرح انٹر میں فرسٹ کو 5500، سکنڈ کو 4500 اور تھرڈ کو 3500 ملیں گے جبکہ میٹرک کے طلبہ کو فرسٹ آنے پر 4500 سکنڈ کو 3500 اور تھرڈ کو 2500 ملینگے جبکہ گزشتہ سال اس رقم میں پچاس فیصد تخفیف کردی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details